نامناسب لباس پہننے کے سبب نیک تمناؤں کے بجائے لوگوں کی شدید تنقید کا سامنا کرنا پڑگیا۔

انسٹا گرام اکاونٹ پر نامناسب تصویر شیئر کرنے والی صبا قمر اپنی سالگرہ کے موقع پر بھی سوشل میڈیا صارفین کی تنقید سے بچ نہ سکیں۔ جس کی بنیادی وجہ اُن کا نا مناسب لباس تھا جوکہ سوشل میڈیا صارفین کو ایک آنکھ نہ بھایا۔

صبا قمر نے پیر کو اپنی 37 ویں سالگرہ منائی جس کے لیے اُن کے دوستوں نے مقامی ہوٹل میں اُن کے لیے پارٹی کا بندوبست کیا۔ تقریب میں شوبز سے وابستہ فن کاروں نے بھی شرکت کی۔ اداکارہ صبا قمر نے نیلے رنگ کا نامناسب لباس زیب تن کیا ہوا تھا جس پر سوشل میڈیا صارفین آگ بگولا ہوگئے۔

ثوبیہ نامی خاتون نے تنقید کرتے ہوئے لکھا کہ ایسے لباس والی عورتیں جنت کی خوشبو سے دور ہوتی ہیں۔

صبی علی نے کہا کہ پاکستان جیسے ملک میں اس طرح کا لباس پہننا شرمندگی کی بات ہے، واقعی کہنا پڑے گا کہ پیسہ انسان کو بے حیا بنا دیتا ہے۔

سہیل سلیم نے صبا قمر کی آسٹریلوی بلاگر عظیم خان سے ٹوٹنے والی شادی پر طنز کرتے ہوئے کہا کہ لڑکے کی غیرت کچھ لمحوں کے لیے جاگ جانے کی وجہ سے بات  شادی تک نہیں پہنچی

LEAVE A REPLY